ورون دھون 10 گھنٹے تک انوشکا کو سائیکل پر گھماتے رہے
06 مارچ 2018 (20:03)

ممبئی : محبت کی قیمت چکانے کا معاملہ صرف فلموں تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ بہت سارے ہیروز کو اس کی قیمت شوٹنگ کے دوران بھی چکانی پڑتی ہے۔اور ایسی ہی قیمت ورون دھون نے اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ادا کی۔اطلاعات ہیں کہ فلم کے ایک سین کو شوٹ کروانے کے لیے ورون دھون نے فلم میں اپنی بیوی بننے والی انوشکا شرما کو لے کر 10 گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے ۔

پنک ولا کے مطابق ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ’چندیری‘ میں موجود ہیں، جہاں کا موسم کافی گرم ہوچکا ہے۔لیکن گرم موسم کے باوجود ورون دھون نے فلم کے مناظر شوٹ کروانے کے لیے چندیری شہر میں 10 گھنٹے تک سائیکل چلائی۔ ورون دھون گرمی اور دھوپ میں انوشکا شرما کو بٹھاکر سائیکل چلاتے رہے ، جس وجہ سے دونوں اداکار شام کو انتہائی تھک گئے۔علاوہ ازیں ورون دھون اسی فلم کا ایک اور سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی بھی ہوگئے۔ ورون دھون جذباتی انداز میں سیڑھیوں سے گرنے کا سین شوٹ کروتے وقت زخمی ہوگئے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔اگرچہ ورون دھون زیادہ زخمی نہیں ہوئے، تاہم ان کی وجہ سے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا۔


ای پیپر