ویسٹ انڈیزکے دور ہ پاکستان کے نئے شیڈول کا اعلان
06 مارچ 2018 (19:47) 2018-03-06

لاہور : پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے۔آئی سی سی ورلڈالیون کے بعد گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بعدازاں مارچ 2018ءکے آخر میں شیڈول کی گئی تھی تاہم اب بات اپریل تک چلی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہناہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو 29،30مارچ اور یکم اپریل کولاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلناتھے لیکن اب اس شیڈول میں تبدیلی آگئی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہناہے کہ کیربیئن بورڈسے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور نئے شیڈول کے مطابق اب یہ میچزیکم،2اور چار اپریل کو کھیلے جائیں گے،پی سی بی کی کوشش ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو کم ازکم ایک میچ کراچی میں کھیلنے کیلئے قائل کریں۔


ای پیپر