کراچی :داعش سے منسلک دہشتگرد گرفتار
06 مارچ 2018 (18:54) 2018-03-06

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آ ئی اے) کے کاو¿نٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے منسلک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کی جس کے دوران داعش کے لئے کام کرنے والا مبینہ دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام پکڑا گیا جب کہ اس کے قبضے سے داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور موبائل فونز سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔

دوران تفتیش دہشتگرد نے سنسنی خیز انکشافا ت کیے ۔حکام کے مطابق دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام کا ہدف نوجوان طبقہ تھا اور وہ سوشل میڈیا پر داعش کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہا تھا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا ایک ساتھی خلیل الرحمان پہلے ہی گرفتار ہے جب کہ دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر 50 سے زائد پیچز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت سے متعلق ترغیب دیتے تھے۔


ای پیپر