نہال کے بعد دانیال ،توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد ہو گی ،جسٹس عظمت سعید

06 مارچ 2018 (17:35)

اسلام آباد:پانامہ فیصلے کے بعد ن لیگ کا عدالتوں کیخلاف مختلف مواقع پر تنقید اور ردعمل آتا رہا جس میں سے ن لیگ کے سرگرم کارکن نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں سزا بھی بھگتنا پڑی ۔ایسے ہی ایک کیس میں دانیال ،طلال بھی پکڑ میں آگئے ہیں ۔سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیردانیال عزیر پر توہین عدالت کیس میں فرد ِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دانیال عزیز کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ہم نے جواب جمع کرادیا ہے، میرے موکل عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کی تھی، 9 ستمبر 2017 کو میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی جس میں لگائی گئی سرخی غلط تھی۔ جسٹس عظمت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پی آئی ڈی والی پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؟۔ وکیل دانیال عزیز نے کہا کہ دوسرا اعتراض یہ ہے کہ میڈیا میں نشر کردہ تقریر ایک نجی محفل کی تھی جب کہ ایک اور چینل میں جو انٹرویو نشر ہوا اس میں ان کے موکل نے احتساب عدالت کے جج کے بارے میں بات کی۔

عدالت نے دانیال عزیز کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز پر 13 مارچ کو فرد ِ جرم عائد کی جائے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق انصاف ہوگا، آپ کے مو¿کل نے پاناما کا مکمل ریکارڈ نہیں پڑھا، الفاظ خود بولتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ میں 14 سال سے جج ہوں لیکن کبھی کسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس نہیں لیا، میں نے تو عدالتی فیصلوں میں یہاں تک لکھا ہے کہ فیصلوں پر اچھے اور برے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں لیکن اب میں خود تنگ آچکا ہوں۔

مزیدخبریں