ایم کیو ایم پاکستان کی ہیر سوہو کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
06 مارچ 2018 (17:19)

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کا بکھرتا شیرازہ ہے کہ سمٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔پارٹی کے اندرونی اختلافات میڈیا پر آنے کے بعد سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں جس کی واضح مثال سینیٹ الیکشن ہیں ۔اب ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ۔ رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیر سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہائوس میں دیئے گئے عشائیے کے روزپی پی شامل ہوگئی تھی اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آئوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی، ایم کیوایم میں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتاہے پریس کانفرنس میں بتائوں گی، اس جماعت سے کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ زیادہ خواتین کیوں جا رہی ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے بھی ہیرو سوہو کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کی 2 خواتین پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے جن میں ہیرسوہو اور نائلہ منیر شامل ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ دونوں خواتین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔


ای پیپر