سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ،الیکشن کمیشن نے کاروائی کا فیصلہ کر لیا
06 مارچ 2018 (17:04)

اسلام آباد :گزشتہ ہفتے سینیٹ الیکشن کے بعد بہت سی جماعتوں میں چھپے ہوئے چہرے سامنے آگئے ۔ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی سمیت بہت سی جماعتوں میں اراکین نے اپنا ووٹ فروخت کیا ۔ ہارس ٹریڈنگ کے اس شور شرابے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی ایکشن لے لیا اور ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک علامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف پارٹی قائدین اور اراکین کے بیانات شائع ہوئے جس میں ہارس ٹریڈنگ کی بات کی گئی۔ الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت کے ساتھ 14 مارچ کو پیش ہوں تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔


ای پیپر