بیگم کلثوم نواز کے گلے میں دوبارہ ٹیومر ،سرجری کا فیصلہ
06 مارچ 2018 (16:40) 2018-03-06

لندن:گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز بارے ایک دفعہ پھر تشویشناک خبر سامنے آگئی ۔ ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے گلے میں دوبارہ ٹیومرآ نے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کے سی ٹی اسکین اور گیلیم اسکین کیے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گردن میں ٹیومر دوبارہ آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی ریڈیو تھراپی ٹریٹمنٹ کے ساتھ مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔


ای پیپر