وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کردی
06 مارچ 2018 (16:01)


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔


تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے جاری نوٹیفیکشن میں درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔جب کہ پانچ سال سے پرانی استعمال شدہ گاڑی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔قبل ازیں 1800سی سی گاڑیوں اور فوربائی فور نئی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت تھی۔


ای پیپر