عمران خان ایسا بلبلہ تھا جو ابھرا اور اس کا جادو ختم ہو گیا : لطیف کھوسہ
06 مارچ 2018 (15:46) 2018-03-06


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا بلبلہ تھا جو ابھرا اور اس کا جادو ختم ہوگیا ، ذات کے لئے سکون اور قوم کے لئے سکون ڈھونڈنے میں فرق ہے،ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، ہمار ا اخلاص اور منشور جاذبیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ،بلوچستان سے سینیٹ انتخاب جیتنے والے 6 آزاد سینیٹرز ہمارے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں ،چیئرمین سینیٹ ہمارا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی کا آئے گا، بلوچستان میں بیڈ گورننس کی وجہ سے ن لیگ وہاں سے فارغ ہوئی ۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ نہ فارن فنڈنگ پیپلز پارٹی کے اکائونٹس میں آئی نہ پیپلز پارٹی کا فارن فنڈنگ سے کوئی تعلق ہے ،یہ شوقیہ فنکاری میں درخواست دائر کی گئی ہے جب فارن فنڈنگ ہوئی ہی نہیں تو یہ ثابت کیسے کریں گے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابا ت میں ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کی جارہی ہیں ۔جب مخالفین خود جیت جائیں تو کہتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جب ہار جائیں تو ہارس ٹریڈنگ کا کہا جاتا ہے ۔


لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کی وجہ سے ن لیگ وہاں سے فارغ ہوئی ، جس کے بعد ساری کابینہ آصف زرداری سے ملی ، بلوچستان کا آبادی کے لحاظ سے این ایف سی میں حصہ 5فیصد جبکہ رقبے کے لحاظ سے 45فیصد بنتا ہے ،ہم نے بلوچستان کے رقبے کی بنیاد پر محاصل دوہرے سے بھی زیادہ کر دیئے ،جبکہ آغاز حقوق بلوچستان میں 5ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گئیں ۔ بلوچستان سے سینیٹ انتخاب جیتنے والے 6 آزاد سینیٹرز ہمارے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان والے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ بکائو مال ہیں ۔خیبر پختونخوا سے دوبارہ گنتی کے بعد تیسرا سینیـٹر بھی ہمارا بنے گا ، چیئرمین سینیٹ ہمارا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی کا آئے گا ۔


ای پیپر