سینٹ چیئر مین بھی مسلم لیگ (ن) سے ہوگا : انجینئر امیر مقام
06 مارچ 2018 (15:34) 2018-03-06


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ اب خیبر پختوانخواہ کی جنگ سینٹ میں پیر صابر شاہ کے سنگ لڑیں گے۔ سینٹ چیرمین بھی مسلم لیگ ن سے ہوگا سینٹ الیکشن میں ہمارے ایم پی اے ایک انچ بھی ادھر سے ادھر نہیں ہوئے ہیں نہ ہی بکے ہیں پیر صابر شاہ کو سینیٹر منتخب کروانا میرے لیے ایک امتحان سے کم نہ تھا اب ایوان کی بھی صابر شاہ کی صورت میں ایک مضبوط آواز مل گئی ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاقائد میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اس ملک کی مضبوط ترین جماعت ہے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر انتقامی فیصلوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کوپاکستان کی عوام آج بھی وزیر اعظم ہی سمجھتی ہے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں سیاست گالی گلوچ الزام تراشی کا نام نہیں ہے۔


انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ اس ملک کو اندھیروں غربت بے روزگاری سے نکالنے میں میاں نواز شریف کا اہم کردار ہے سی پیک سے ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے جس کا سہر ا بھی میاں نوازشریف کے سر جاتا ہے انھوںنے کہا آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہوگی پہلے سے بڑھ کر ہمارے ایم این اے ایم پی اے منتخب ہو ں گیں تبدیلی کی حکومت سے خیبر پختوانخواہ کی عوام عاجز آ چکی ہے کرپشن میں ملوث پی آٹی آئی کے ممبران کی کتاب بھی کھلنے والی ہے پی ٹی آئی نے سوداگروں کو سینٹ ٹکٹ جاری کیے۔


ای پیپر