شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف اچھا کھیلتے ہیں: شیخ رشید
06 مارچ 2018 (15:10)


اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہاہے کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف اچھا کھیلتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہو گا، دوہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا، چار سینیٹرز دوہری شہریت والے نکلے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا، چار سینیٹرز دوہری شہریت والے نکلے۔ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں ۔ سینیٹرز کا حلف لینے سے قبل پوچھ لیا جائے کہ وہ کسی اور ملک کی شہریت تو نہیں رکھتے، مستقبل میں اگر کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہوگا۔سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا، خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کی پانچ کروڑ روپے کی بولی لگی جب کہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف سے کھیلتے ہیں اور انہیں اس طرح کے کھیل میں تجربہ بھی بہت ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔


ای پیپر