Prince Harry and Meghan announce birth of baby girl
06 جون 2021 (23:04) 2021-06-06

کیلیفورنیا:برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی ،جس کانام انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ اور والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر للی بیٹ ڈیانا مائونٹ بیٹن و نڈسر رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جورے کے ہاں بیٹی کی پیدائش جمعہ کے روز ہوئی ،للی کی پیدائش امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا بار برا کے مقامی ہسپتال میں ہوئی،شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک بیان بھی جاری کیا جس کے مطابق بیٹی کی پیدائش 4 جون کو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مشکور ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں جبکہ نومولود کا وزن 7 پاؤنڈ اور 11اونس ( 3 کلو  اور 486 گرام) ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں مئی 2019 میں بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔


ای پیپر