Dilip Kumar,Admitted in Hospital
06 جون 2021 (16:29) 2021-06-06

نئی دہلی :بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار سے متعلق اب تک کی انتہائی تشویشناک خبر آگئی ،بالی ووڈ پر راج کرنے والے لیجنڈر ی اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ,ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انہیں کورونا کی شکایت ہے یا نہیں ؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دلیپ کما رکو بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے تمام ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس میں کورونا کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔ابھی ٹیسٹس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے ،رپورٹس کا رزلٹ آنے پر معلوم ہو سکے گا کہ دلیپ کمار کو کورونا کی شکایت ہے یانہیں؟

اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی دلیپ کمار کو علاج کی غر ض سے ہسپتال لا یا گیا تھا ،لیجنڈری اداکار گزشتہ کئی سال سے بیمار ہیں جس کے باعث انہیں اکثر ہسپتال لایا جاتا رہا ہے ۔

سائرہ بانو نے کہا کہ اسپتال میں دلیپ کمار کا علاج جاری ہے جبکہ اُن کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

اُنہوں نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں تاکہ ہم جلد از جلد اُنہیں واپس گھر لے جائیں۔


ای پیپر