سیاست میں کب انٹری ہو گی ،شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
06 جون 2020 (21:02) 2020-06-06

اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اللہ اُن سے کیا کام لے گا،اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس دن بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا دنیا پاکستان سے امداد لے گی، بلوچستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن سہولیات کا فقدان ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس دن آپس میں ایک ہوئے تو دشمن کو شکست ہوگی، پرانی باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، لیکن اللہ اُن سے کیا کام لے گا اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، کل یہ نہ کہا جائے کہ یو ٹرن لے لیا۔


ای پیپر