ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
06 جون 2020 (17:32) 2020-06-06

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کیلئے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کیلئے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کیا۔اس موقع پرعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے.

آن لائن ٹائم شیڈول کے ذریعے شہری لاہور کے اٹھارہ ڈرائیونگ سینٹرز میں گھر بیٹھے لائسنس کے حصول کیلئے وقت اور تاریخ حاصل کرسکیں گے،اس کے علاوہ ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی سے عوام کو آسانی ہوگی۔


ای پیپر