نسل پرستی کیخلاف احتجاجی ریلی ،کینڈین وزیر اعظم نے باقاعدہ گھٹنے ٹیکے
06 جون 2020 (16:16) 2020-06-06

اوٹاوا:کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 3 بارگھٹنے ٹیک کر شرکا کو خراج تحسین پیش کیا۔

نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ریلی سے خطاب نہیں کیا، مظاہرے کے بعد جب شرکا امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھے تو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو واپس چلے گئے۔

خیال رہے کہ یہ مظاہرے ایسے موقع پر کیے گئے جب مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں خاتون کی موت کیخلاف مظاہرہ بھی کیا گیا تاہم اس مظاہرے میں جسٹن ٹروڈو نے شرکت نہیں کی۔


ای پیپر