ملک بھر میں کورونا کے مریض 93 ہزار تک پہنچ گئے
06 جون 2020 (13:55) 2020-06-06

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب اموات کی تعداد ایک ہزار 935 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 35 ہزار 308، سندھ میں 34 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 897، اسلام آباد میں 4 ہزار 323 جبکہ آزاد کشمیر میں 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید برآں ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا جس کی وجہ سے اس کے بڑھنے کی رفتار بے انتہا بڑھ چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کچھ لوگ ماسک پہننے اور احتیاط کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن مضافاتی علاقوں میں کورونا کو اب بھی ایک مذاق کے طور پر لیا جا رہا ہے۔


ای پیپر