عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ،سرکاری ملازمین کی پھر موجیں
06 جون 2019 (17:05) 2019-06-06

اسلام آباد :چھوٹی عید کی خبر کے بعد فواد چوہدری نے بڑی عید کب ہو گی سے پہلے خبر دیدی ۔

فواد چوہدری نے اپنے قمری کلینڈر کو سامنے رکھتے ہوئے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ،وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق عید الاضحی بار ہ اگست بروز پیر کو ہو گی ۔

فواد چوہدری نے چھوٹی کے بعد بڑی عید اور یکم محرم سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کر دیا ،دوسری طرف رویت ہلال کمیٹی نے فوادچوہدری کے قمری کلینڈر کو ایک طرف رکھ کر چھوٹی عید پر اپنی کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے اور شہادتوں کو سامنے رکھ کر عید الفطر کا اعلان کیا ۔

رمضان المبارک کے دوران فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کر دیا تھا کہ شوال کا چاند 4 جون کی شام کو نظر ا? جائے گا اور عید 5 جون کو ہوگی،اس بیان پر فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کے درمیان سخت بیانات کا بھی تبادلہ ہوا۔

اب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر اور یکم محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔


ای پیپر