عمران خان کا ریحام کیساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا : حنیف عباسی
06 جون 2018 (22:55)


اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ پیشگوئی کی تھی کہ ریحام خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی، عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا ٗ پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے کہ پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح اور طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا ، یہ بہت اچھا ہوا کہ ریحام نے الیکشن سے پہلے عمران کا چہرہ بے نقاب کیا۔ حنیف عباس نے کہا کہ اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔


ای پیپر