Source : Yahoo

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دبے الفاظ میں حسن علی کی سرگرمیوں پر شک کا اظہار کر دیا
06 جون 2018 (21:42)

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

مکی آرتھر لگی لپٹی رکھے بغیر صاف گوئی سے کام لینے والے کوچ کے طور پر مشہور ہیں جو کھل کر وہاب ریاض کے تاریک مستقبل کے حوالے سے بات کر چکے ہیں ۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوا تو میرے لئے یہ انتہائی شاکنگ ہو گا لیکن مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں تاہم حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔

ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ نوجوانکھلاڑیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت پر زور ایک طرح سے ہیڈ کوچ کے فاسٹ باﺅلر پر عدم اعتماد کا عکاس ہے۔


ای پیپر