Source : Facebook

مریم نواز نے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
06 جون 2018 (21:29) 2018-06-06

لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کیلئے لاہور کے حلقہ این اے 125اور این اے 127سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

مریم نواز نے حلقہ این اے 125کے لیے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ حلقہ این اے 127کے لیے مریم نواز نے عظیم خان کی وساطت سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر گل نواز سے حاصل کیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نا اہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے۔

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد 2017 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61ہزار ووٹوں کیساتھ کامیاب جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47ہزار ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔


ای پیپر