کویت سے 8 لاکھ بھارتی بےدخل ،مودی کو بڑا جھٹکا
06 جولائی 2020 (23:16) 2020-07-06

کویت:مشرق وسطیٰ کے ملک کویت نے نئے قانون کا تیار کیا ہے جس کے بعد 8 لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک بھیجا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس وبا کے دوران کویت میں کام کرنے والے تارکین وطن کیلئے نئے قانون کا مسودہ تیار ہوگیا ہے، قانون کے مطابق کویت میں کسی بھی ملک کے شہریوں کی تعداد کویت کی آبادی کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

کویت میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد بھارتی ملازمت کرتے ہیں ، نئے قانون کی منظوری کی صورت میں 8 لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک جانا پڑسکتا ہے۔یہ قانونی مسودہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔


ای پیپر