پنجاب حکومت کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن آگیا
06 جولائی 2020 (20:09) 2020-07-06

لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکول 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے تمام سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ صوبے میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن اب جاری کیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے قیاس آرائیاں دور کرنے کیلئے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


ای پیپر