اسرائیل نے نیا دھماکہ کر دیا
06 جولائی 2020 (18:26) 2020-07-06

یروشلم: اسرائیل نے ایک نیا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے جس سے ملک کی خطے میں نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے ۔ یہ بات اسرائیلی وزارت دفاع نے پیر کے روز بتائی۔اوفیک ۔ 16 نامی اس سیٹلائٹ کو اسرائیلی "شاویت" لانچر کا استعمال کرتے ہوئے وسطی اسرائیل کی ایک لانچ سائٹ سے صبح 4 بجےپاکستانی وقت صبح 6 بجے روانہ کیا گیا۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مصنوعی سیارے نے زمین کے گرد مدار میں چکر لگانا اور لانچنگ کے اصل منصوبوں کے مطابق ڈیٹا منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔وزارت نے بتایا کہ وزارت اور اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز کے انجینئروں نے اوفیک -16 کی مکمل آپریشنل سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل درستگی اور کارکردگی کی سطح کا تعین کرنے کے لئے پہلے سے طے شدہ ٹیسٹوں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ 2 دہائیوں سے شروع کیے گئے مصنوعی سیاروں کے سلسلے میں شامل ہونیوالا اوفیک -16 جدید ترین صلاحیتوں والا ایک الیکٹرو آپٹیکل نگرانی سیٹیلائٹ ہے جس کی تیاری اور پیداوار کی قیادت وزارت دفاع کی خلائی انتظامیہ کر رہی تھی ۔


ای پیپر