شہباز شریف بیوی اوربچوں سے تحفے لیتے رہے
06 جولائی 2020 (17:43) 2020-07-06

اسلام آباد:صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بچوں اور بیوی سے رقوم تحفے میں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے 4 کروڑ 27لاکھ 78 ہزار روپے اور اہلیہ بیگم نصرت شہباز سے73 لاکھ 51 ہزار روپے تحفے کی مد میں وصول کئے ۔ صدر مسلم لیگ (ن) و سابق وز یر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے بیوی اور بچوں سے نقد رقم تحفے میں وصول کئے۔ 10 سالوں میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے۔ شہباز شریف نے بیٹے حمزہ شہباز سے 2008ء میں ایک کروڑ 59 لاکھ سے زائد وصول کئے۔ بیگم نصرت شہباز سے 73 لاکھ 50ہزار روپے تحفے کی مد میں اکائونٹ میں منتقل ہوئے۔کیش میں وصول ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش درکار ہے۔


ای پیپر