file photo

دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز
06 جولائی 2020 (15:11) 2020-07-06

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

کورونا وائرس سے اب تک 65 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی، برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی، روس میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی۔


ای پیپر