آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   file photo
06 جولائی 2020 (14:55) 2020-07-06

لاہور: آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، ساہیوال، ملتان سمیت پنجاب اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی گھٹائیں جھوم کر برسیں گی۔

پری مون سون نے رنگ جما دیا، ٹھٹھہ گھارو اور میرپور ساکرو میں موسلادار بارش شروع، موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں آج سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے دو روز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔


ای پیپر