file photo

حلیمہ سلطان کا پاکستانی مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا عندیہ
06 جولائی 2020 (11:47) 2020-07-06

اسلام آباد : ترکش اداکارہ اسرا بلجک نے پاکستانی مداحوں کو جلد بڑی خبر سنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ڈرامہ”ارطغرل غازی “ میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو ٹویٹر پر کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا خیال ہے اگر ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن جائیں۔

اداکارہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بارے میں جلد جواب دیں گی جس پر کرکٹر وہاب ریاض نے لکھا کہ انہیں اس خوش خبری کا انتطار رہے گا۔


ای پیپر