file photo

سعودی فرمانروا نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
06 جولائی 2020 (11:14) 2020-07-06

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سعودی شاہی فرمان کے مطابق غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔ بیرون ملک غیرملکیوں کے خروج اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی، جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے۔

ان کے علاوہ غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے، جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران میں ختم ہوئے ہیں۔


ای پیپر