مریم نواز بےگناہی کا ثبوت عدالت میں لے کر جائیں:فردوس عاشق اعوان
06 جولائی 2019 (18:28) 2019-07-06

لاہور : مریم نواز نے مبینہ ویڈیو کے جواب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ویڈیو اس وقت کہاں تھی جب ہائیکورٹ گئے تھے ، مریم نواز ٹیپ کا سہارا لیکر ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے میاں نواز شریف کی بے گناہی سے متعلق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو منظر عام پر لاکر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے ،ویڈیو میں جج ارشد ملک کیس سے متعلق اہم پہلوﺅں کو نظر انداز کرنے پر کچھ اہم پوائنٹس لکھوا رہے ہیں ،اس ویڈیو کے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا اس آڈیو ٹیپ کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا ،فرانزک کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ویڈیو کی فرانزک رپورٹ سے معلوم ہو گا کہ ٹیپ ٹیمپر ڈ ہے یا نہیں ،انہوں نے کہا جسٹس قیوم کی ٹیپ بھی سب کے سامنے ہے ، مریم نواز اپنے والد کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ویڈیو عدالت میں لے کر جائیں ،شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا چچا ہارئے ہوئے جواری کی طرح بھتیجی کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے ،ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے مریم نواز نے ٹیپ کا سہار ا لیا ،انہوں نے کہا عدالتوں پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ۔

ٹیپ ریکارڈ کرانے والے ٹولے کا سرغنہ جیل میں ہے ،اگر یہ بے گنا ہ ہیں تو بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لارہے ،اداروں کو کمزور کرنا ان کا مقصد ہے ، مریم نواز نے پورے پاکستان کی عدلیہ پر انگلی اٹھا دی ہے ،اداروں پر انگلیاں اٹھانا نادانی ہے سیاست نہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں ملکی معیشت کو تباہ کیا ۔


ای پیپر