شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا آبدیدہ ہو گئیں
06 جولائی 2019 (18:06) 2019-07-06

نئی دہلی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر خوب سراہا ہے۔

گزشتہ روز شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پرجذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ’’ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے۔

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کیساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔


ای پیپر