اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے: عمان
06 جولائی 2019 (16:11) 2019-07-06

مسقط :سلطنت عمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے ، اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوے سراسر غلط ہیں۔

یہ وضاحتی بیان عمانی دفتر خارجہ نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں دیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ سلطنت عمان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی بابت ذرائع ابلاغ میں جو دعوے پھیلے ہوئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔سلطنت عمان اسرائیلی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مشن کی بحالی کا ماحول سازگار کررہی ہے، اس حوالے سے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کے درمیان رابطے بحال کرنے کیلئے سفارتی فضا بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی محکمہ خفیہ موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ تل ابیب نے مسقط کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلئے ہیں اور اسرائیلی دفتر خارجہ نے مسقط میں اپنا نمائندہ دفتر کھول لیا ہے۔


ای پیپر