نیب نے پارک لین ریفرنس آصف زرداری کو نامزد کر دیا
06 جولائی 2019 (15:25) 2019-07-06

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے پارک لین کمپنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت16ملزمان کو نامزد کر دیا ہے جن میں سے آصف زرداری سمیت 13ملز مان گرفتار ہیں۔ کیس میں آصف زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیس میں تین ملزمان اقبال میمن، یونس قدوائی اور عزیر حسین مفرور ہیں۔ نیب راولپنڈی آئندہ ہفتے جعلی اکائونٹس کے حوالہ سے پہلا ریفرنس اسلام آبا کی احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔ ملزمان میں پارک لین کمپنی کے چار ڈائریکٹرز، پارتھینون کمپنی کے تین ڈائریکٹرز، سمٹ بینک کے افسران اور اومنی گروپ کے افسران شامل ہیں۔

کیس میں آصف علی زردار ی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بے نامی داروں کے ذریعہ نیشنل بینک آف پاکستان سے تین ارب77 کروڑ روپے کا قرض لے کر اس میں مبینہ طور پر خوردبرد کی۔ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کرنے والے اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


ای پیپر