Source : Yahoo

نیب نے نواز شریف ،مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کا پلان مرتب کر لیا
06 جولائی 2018 (21:20) 2018-07-06

اسلام آباد: احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے مجرمان کی گرفتاریوں کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلئے نیب راولپنڈی کی ٹیم ان کے آبائی گاﺅں روانہ کر دی گئی ہے جو مقامی پولیس کی معاونت سے انہیں گرفتار کرے گی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپس پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔

نواز شریف ملک کے جس ایئرپورٹ پر بھی اتریں سے نیب کی ٹیم اس ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود ہو گی اور انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دے گی۔


ای پیپر