Source : Yahoo

اب بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے:عمران خان
06 جولائی 2018 (18:22) 2018-07-06

سوات:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں سزائیں ہو رہی ہیں ، میگاپراجیکٹ میں میگاکرپشن ہوتی ہے ، آنے والے الیکشن میں آپ نے سب کو نکالنا ہے ، ووٹ ڈالنا ہے ، 25جولائی کو نئے پاکستان کا سورج نکلے گا ، (ن) لیگ کے وزیروں کو پتہ تھا کہ لندن میں فلیٹس نوازشریف کے ہیں ، پانامہ کا انکشاف ہوا نوازشریف کے بیٹے نے کہا کہ یہ ہمارے ہی ہیں .

مریم نواز نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میری لندن میں چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، 2011میں یہ انٹرویولیا گیا تھا ، 2006میں نوازشریف کے بیٹے نے ان فلیٹس کی تصدیق کردی ، انہیں جھوٹ اس لئے بولنا پڑا کیونکہ ان کے پاس چوری کا پیسہ تھا ، ان کا ایک وزیر خواجہ آصف کہتا تھا کہ نوازشریف صاحب فکر نہ کریں لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے ، پانامہ کو لوگ آج نہیں بھولے ، آپ اسمبلی میں بولتے ہو کہ لوگ بھول جائیں گے ، ہم سڑکوں پر نکلے اور مظاہرے کئے پھر ہم سپریم کورٹ گئے۔

جمعہ کو عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں سزائیں ہو رہی ہیں ، میگاپراجیکٹ میں میگاکرپشن ہوتی ہے ، آنے والے الیکشن میں آپ نے سب کو نکالنا ہے ، ووٹ ڈالنا ہے ، 25جولائی کو نئے پاکستان کا سورج نکلے گا ، (ن) لیگ کے وزیروں کو پتہ تھا کہ لندن میں فلیٹس نوازشریف کے ہیں ، پانامہ کا انکشاف ہوا نوازشریف کے بیٹے نے کہا کہ یہ ہمارے ہی ہیں ، مریم نواز نے ثنا بچہ کے انٹرویو میں کہا کہ میری لندن میں چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے .

2011میں یہ انٹرویولیا گیا تھا ، 2006میں نوازشریف کے بیٹے نے ان فلیٹس کی تصدیق کردی ، انہیں جھوٹ اس لئے بولنا پڑا کیونکہ ان کے پاس چوری کا پیسہ تھا ، ان کا ایک وزیر خواجہ آصف کہتا تھا کہ نوازشریف صاحب فکر نہ کریں لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے ، پانامہ کو لوگ آج نہیں بھولے ، آپ اسمبلی میں بولتے ہو کہ لوگ بھول جائیں گے ، ہم سڑکوں پر نکلے اور مظاہرے کئے پھر ہم سپریم کورٹ گئے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 32ایف آئی آرز کاٹی ،انہوں نے میرا منہ بند کروانے کے لئے 6الیکشن کمیشن میں کیس کئے ، میں باہر سے حلال کی کمائی پاکستان لا رہا ہوں ، آخر میں عدالت نے مجھے ہر کیس میں بری کردیا ، پہلے سپریم کورٹ بھی ہماری نہیں سن رہا تھا ، پھر ہم نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کردیں گے پھر سپریم کورٹ نے ہماری سنی ، سپریم کورٹ نے کہا کہ سارے ادارے نوازشریف نے مفلوج کردئیے .

نوازشریف کو گاڈ فادر کا خطاب دیا گیا،انہوں نے مجھے گرانے کےلئے ایک خاتون سے کتاب لکھوائی ، انہوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ کیا کیا، انہوں نے وہ کام کئے جو دشمن نہیں کرتا ،انہوں نے کہ کہا کہ ممبئی حملے ہماری حکومت نے کرائے ،مقصد صرف اپنی چوری بچانا تھا، انہوں نے باہر کی لابی کو خوش کرنے کےلئے ختم نبوت کا حلف تبدیل کردیا ، اس کا مقصد بھی نوازشریف کو بچانا تھا ، نیب نے اس نوازشریف کے بیٹوں کو بلایا تو کہنے لگے کہ ہم تو پاکستان کے شہری ہی نہیں ، یہ نوازشریف کے بیٹے ہیں جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ، جو پیسہ ملک پر خرچ ہوتا ہے وہ ان کی جیبوں میں چلا جاتا ہے ، آج کے فیصلے پر میں نوافل ادا کروں گا .

انہوں نے صرف40ارب روپے کے اشتہارات دیئے ، یہی پیسہ عوام پر خرچ ہوتا تو بہتر ہوتا، پروپیگنڈہ کرنے کےلئے ہم نے بہت کام کرائے ، مجھے کیوں نکالا کا رونا دھونا کرتے تھے ، لوگ نکلتے ہیں اس آدمی کےلئے جو قربانی دیتا ہے ، ہماری پہلی باری میں میں نے سب سے زیادہ ان پانچ سالوں میں سیکھا ہے ، میں آپ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں میں احتساب کر کے دکھاﺅں ، آج کے پی کے پولیس کی طرح پاکستان کی پولیس کو ایسا بنائیں گے ،مانتا ہوں ہمارا احتساب سیل فیل ہوگیا جس طرح احتساب کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کر سکے ، آج کے پی کے پولیس کی سب تعریف کرتے ہیں ، دہشت گردی کم ہوگئی ہے ، آج ہسپتالوں میں ڈاکٹرز آگئے ہیں ، 9ہزار ڈاکٹرز آگئے ہیں ، 5لاکھ ہیلتھ کارڈ مہیا کئے گئے ، سب سے بہتر بلدیاتی نظام کے پی کے کا ہے ۔


ای پیپر