نواز شریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے : شیخ رشید
06 جولائی 2018 (15:57) 2018-07-06

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہوسکتی ہے ‘ لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا‘ بعض اوقات شک ہوتا ہے چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہا ہے ۔

شیخ رشید احمد نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے متوقع فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونا ہے نہیں جانتا نواز شریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہوسکتی ہے ۔ لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ بعض اوقات شک ہوتا ہے چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہا ہے ۔ سزا ہوئی تو نواز شریف کو آٹھ روز میں اپیل کے لئے آنا پڑے گا۔ نواز شریف کو سزا کے بعد شاہد خاقان عباسی پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔


ای پیپر