امریکہ میں بانوے سال کی ماں نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا
06 جولائی 2018 (12:01) 2018-07-06

ایریزونا:امریکا میں بانوے سال کی ماں نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔72سال کا بیٹا ضعیف العمر والدہ کو نرسنگ ہوم میں رکھنا چاہتا تھا۔ خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے فانٹین ہلز میں پیش آیا، بانوے سال کی اینا مائی بلیسنگ کا بیٹا انہیں نرسنگ ہوم میں منتقل کرنا چاہتا تھا۔ بلیسنگ نے غصے میں دو پستول اٹھائے اور بیٹے کے کمرے میں جا کر فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا۔

بیٹے کی پارٹنر نے اینامائی سے پستول چھینا تواینا نے دوسرا پستول نکال لیا، بیٹے کی دوست نے ٹیلیفون پر پولیس کو اطلاع دی۔ اینا مائی بلیسنگ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا۔ عدالت ان پر بیٹے کے قتل کی فرد جرم عائد کردی۔


ای پیپر