لاہور میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی کی ہار گیا
06 جولائی 2018 (11:23) 2018-07-06

لاہور : لاہور میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مکہ کالونی سیون پھاٹک کے قریب نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا ۔ جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔


ای پیپر