muslim doctor,invenion,hijab,uk hospital,disposable,headscarves
06 جنوری 2021 (14:21) 2021-01-06

لندن : برطانیہ میں ایک مسلمان  ڈاکٹر نے اپنی ایجاد نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے خواتین کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فرح روسلن نے ڈسپوزیبل حجاب ایجاد کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل ڈربی ہسپتال میں اپنے فرائض سرانجام د ینے والی ڈاکٹر فرح روسلن نے ڈسپوزیبل حجاب ایجاد کر لیا ہے جس کے بعد اب ہسپتال میں مسلمان ڈاکٹرز کو آپریشن کرنے اور دیگر طبی فرائض سرانجام  دینے میں بہت آسانی ہوا کریگی۔ 

ڈاکٹر فرح کے اس حجاب کو ان کے ہسپتال نے بہت خوش دلی سے قبول کیا ہے اور اس ایجاد کے بارے میں کہا ہے کہ اس کی مدد سے مسلم ڈاکٹرز کو بہت آسانی ہو گی۔

ڈاکٹر فرح نے اس حجاب کی ایجاد کے بارے میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے خواب کو تعبیر ملی ہے اور یہ ڈسپوزیبل حجاب اب سارے سٹاف کیلئے میسر ہے۔یہ حجاب ایک انفیکشن سے بچائو میں مدد فراہم کرے گا۔میں ایسا ہی حجاب استعمال کرتی تھیں وہ کہ صاف اور جراثیم سے پاک نہیں رہتا تھا۔مجھے اس حجاب کا آئیڈیا میری جائے پیدائش ملائیشیا سے ملا ہے  جہاں پر خواتین ایسا ہی حجاب استعمال کرتی ہیں جسے میں نے ڈاکٹرز کیلئے تبدیل کر لیا ہے۔

ان کی استاد مس ٹیرنی نے کہا کہ ہسپتال میں فرائض سرانجام  دینے کے  دوران مسلم ڈاکٹرز کیلئے حجاب کو سنبھالا ایک اہم مسئلہ تھا۔یہ حجاب بہت کم قیمت ہے اور اس سے برطانیہ بھر کے ہسپتال میں بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔


ای پیپر