Second wave, pandemic, 52 people, NCOC, WHO, Pakistan
06 جنوری 2021 (10:33) 2021-01-06

لاہور : پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی شدت برقرار، 24 گھنٹوں میں مزید 52 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 118 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد سینتیس ہزار 740 تک پہنچ گئی، مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی، 4 لاکھ 48 ہزار 393 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں 4 لاکھ 92 ہزار 594 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 20 ہزار 501 کیسز سامنے آ چکے ہیں ، پنجاب 1 لاکھ 42 ہزار 580 ، کے پی 59955 ، اسلام آباد میں 38531 جبکہ گلگت بلتستان میں 4873 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

بلوچستان میں 18280 کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں 8396 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، ملک بھر میں وبا سے تاحال 10461 اموات ہو چکی ہیں ، ملک بھر میں وبا کے 313 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں ، ملک کے 626 ہسپتالوں میں وبا کے 2759 مریض زیر علاج ہیں ، ملک بھر میں تاحال 69 لاکھ 23 ہزار 857 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔


ای پیپر