فواد چوہدری کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
06 جنوری 2020 (22:51) 2020-01-06

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے پیر کو قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر چودھری فواد حسین بلاول بھٹو زرداری کی نشست پر گئے اور ان کےساتھ والی نشست پر کچھ دیر بیٹھ کر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔


ای پیپر