ایران ،امریکہ جنگ عراق سے زیادہ تباہ کن ہو گی :گورنر پنجاب
06 جنوری 2020 (21:11) 2020-01-06

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ امر یکہ ایران جنگ سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت امت مسلمہ سر جوڑ کر بیٹھیں کیونکہ یہ جنگ عراق سے زیادہ تباہ کن ہو گی، جنگی جنون کو ختم ہو نا چاہیے ،کوئی بھی کتنا ہی طاقتوار ملک کیوں نہ ہو سب کو ایک دوسرے کی سالمیت کا احترام کر نا چاہیے .

پاکستان میں انشااللہ اقلیتوں کو قائداعظم کے فرمان کے مطابق مکمل تحفظ دیں گے ،اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ دار ی ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں”پنجاب تاریخ اور کلچر پر بین الاقوامی کانفر نس“کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وائس چانسلر یونیورسٹی آف لاہور مجاہد کامران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیںہوتیں ان سے دہشت گردی اور انتہائی پسندی میں اضافہ ہوتا ہے اور بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ مجھے اس بات پربھی فخر ہے کہ میں نے بطور بر طانوی پار لیمنٹ کے ممبر افغانستان اور عراق جنگ کے خلاف بر طانوی پار لیمنٹ میں اسکی شدید مخالفت کرتے ہوئے ،جنگ کے خلاف بھر پور آواز بلند کی اور آج بھی میں سمجھتاہوں کہ امر یکہ اور ایران کے در میان خدانخواستہ کوئی جنگ ہوگی تو اس کے اتنے خطر ناک نتائج ہوں گے اور امن دنیا میں ایک خواب بن جا ئیگا۔دنیا کو اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے پاکستان بھی امر یکہ اور ایران کے در میان کشیدگی کے خاتمے کیلئے جہاں تک ممکن ہوسکے گا اپنا کردار ادا کر یگا۔

تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری سیاحت ہے اور پاکستان میں بھی پہلی بار مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے میری سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی بھر پور کام کر رہی ہے ۔پاکستان نے کرتار پورکے ذریعے دنیا اور اقلیتوں کو امن کا پیغام دیا ہے اور ا س سے سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔سکھوں کے مذہبی مقامات کے بعد بدھا ارزم پر توجہ دے کر ہم مذہبی سیاحت سے دنیا بھر سے لوگوں کو پاکستان لائیں گے مریم آباد پر توجہ دینے سے پوری دنیا سے کرسچین پاکستان آئیں گے جسکے لیے اقدامات کا آغاز کیا جارہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ مجھے ننکانہ صاحب میں ایک شخص کی جانب سے کی جانیوالی نفر ت انگیز تقر یرسے بہت دکھ ہو ا ہے۔ مگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس واقعے کافوری سخت نوٹس بھی لے لیاہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اوروزیر اعلی عثمان بزدار نے سینئر وزیر میاں محمود الرشید کو تحقیقات کے لئے ننکانہ صاحب بھیجانفر ت انگیز تقر یر کر نیوالا شخص گر فتار ہو چکا ہے۔ جس کے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جا رہی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور آج دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ بھار ت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کی جا رہی ہے ان کو متنازعہ شہر یت کے قانون کے ذریعے نشانہ بنا یا جارہا ہے اور آرا یس ایس کے ذریعے نر یندر مودی اقلیتوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہا ہے اور کشمیر کیساتھ ساتھ اب بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے انسانی حقوق کی بھی پامالی کی جا رہی ہے دنیا بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں اور نسل پرستانہ قوانین کا نوٹس لیں۔


ای پیپر