ورات کوہلی کی ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی مخالفت
06 جنوری 2020 (19:30) 2020-01-06

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکاکرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں۔

ایک انٹرویو میں ورات کوہلی نے کہا کہ اس کے پس پردہ نیت شاید درست نہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد آپ تین روزہ ٹیسٹ کی بات کریں گے۔اس کا خاتمہ کہاں ہو گا؟ اس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کے غائب ہونے کی بات کریں گے۔ ورات کوہلی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا کھیل کے اس خالص ترین فارمیٹ کے ساتھ کوئی منصفانہ عمل ہو گا۔ابتدائی طور پر کرکٹ کا آغاز کیسے ہوا، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ بین الاقوامی سطح پر آپ کا سب سے بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ میچ کو پانچ روز کے بجائے چار روز کرنے کی تجویز رواں ماہ اس وقت زیر غور آنے کی امید ہے جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل سنہ 2023 سے آگے کے ٹیسٹ کیلنڈر پر تبادلہ خیال کرے گا۔


ای پیپر