چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے حمایت مانگ لی
06 جنوری 2020 (17:49) 2020-01-06

اسلام آباد:آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے حمایت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے اسلام آباد میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حمایت مانگی ہے۔ملاقات میں صوبائی وزیرعمار یاسر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

چوہدری برادران نے آرمی ایکٹ پر مولانافضل الرحمان سے ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اور قوم کا معاملہ ہے، جے یو آئی ووٹ دے۔ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ پر اتفاق رائے میں پیش رفت کا امکان ہے۔


ای پیپر