فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کی روایتی ناقص ترین بیٹنگ لائن نے ٹیم کو ایک اور ناکامی دلا دی
06 جنوری 2019 (17:09) 2019-01-06

پاکستان کی روایتی ناقص ترین بیٹنگ لائن نے ٹیم کو ایک اور ناکامی دلا دی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست ہو گئی۔ میزبان پروٹیز نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹیسٹ چوتھے روز ہی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ میزبان بلے بازوں نے 41 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ پر حاصل کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونیوالی 11 ٹیسٹ سیریز کھیلیں گئیں۔ 7 سیریز میں جنوبی افریقہ کو کامیابی ملی پاکستان کو صرف ایک فتح نصیب ہو سکی جبکہ 3 سیریز ڈرا ہوئیں۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2013 میں پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کنڈیشنز سے واقفیت کیلئے پلیئرز کو ٹیسٹ سے پہلے دو سے تین پریکٹس میچز کھیلنا چاہیے تھے۔ خود انکے لیے افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے ایک پریکٹس میچ ناکافی رہا۔ کپتان نے کہا پہلی اننگز میں ڈھائی سو سے 300 رنز کا ٹوٹل بنانا چاہیے تھا، سرفراز تیسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید نظر آئے۔


ای پیپر