سکرین شوٹ

سابق صدر آصف زراداری نے حکومت کو للکار دیا
06 جنوری 2019 (14:59) 2019-01-06

الیکشن سے پہلے بھی کہا تھا، اب بھی کہتے ہیں ایسے نہیں چلے گا آپ کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تو نوکری کیوں کرتے ہو۔ سابق صدر آصف زراداری نے حکومت کو للکار دیا۔

بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا کہا مجھے کرکٹ نہیں آتی تو میں کھیلتا بھی نہیں۔ کپتان کیوں کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں، اب خیال آرہا ہے کہ ملک خطرے میں ہے، ہماری رگ رگ میں جمہوریت ہے، ہم جانتے ہیں عوام کو کیا چاہئے۔

آنے دو ان طوفانوں کو، ہم تو ان طوفانوں سے خوش ہوتے ہیں، یہ ڈرامے آنے دو، ہم ان ڈراموں سے مقبول ہوتے ہیں۔ ہم جیلوں سے بھی کامیاب ہوتے ہیں، شرجیل میمن جیل سے کامیاب ہوئے۔

مجھے کرکٹ نہیں آتی تو کھیلتا بھی نہیں ہوں۔ اب ان کو خیال آ یا کہ ملک خطرے میں ہے۔ لوگ آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے، ہم کام کریں گے۔

بی بی عوام کی ذمے داری مجھ پر چھوڑ گئی ہے۔ کے پی اور بلوچستان کو کیا چاہیے ہمیں معلوم ہے۔


ای پیپر