سکرین شوٹ

ابوظبی کے ولی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ
06 جنوری 2019 (13:06) 2019-01-06

اسلام آباد : ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہو گئے۔

معزز مہمان کو نور خان ائیر بیس پر پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر نے یادگاری البم کا تحفہ پیش کیا۔ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ولی عہد کو رخصت کیا۔

اس سے پیشتر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید بن سلطان النہیان کا اسلام آباد آمد پر تاریخی استقبال ہوا جہاں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان گاڑی خود ڈرائیو کرکے معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لائے۔ وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔ جے ایف تھنڈر طیاروں نے بھی سلامی پیش کی۔

ابوظہبی کے ولی عہد کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے پہلی بار ایک دن کیلئے وزیراعظم ہاؤس کھولا اور ظہرانے کا اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر وزیراعظم عمران خود گاڑی چلا کر مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لائے۔

شیخ محمد بن زید نے وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر