فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں پر بادل برسنے کا امکان ظاہر کردیا
06 جنوری 2019 (11:37) 2019-01-06

لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کوہاٹ، مردان، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ظاہر کردیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ جبکہ پشاور اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں نے آج بھی دھند کی چادر اوڑھے رکھی۔ لاہور ، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی، شاہ کوٹ میں وقفے وقفے سے رم جھم نے موسم مزید سرد کردیا۔

پشاور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، لودھراں، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں رہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

ادھر مری اور گلیات میں برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ منچلے موسم انجوائے کرنے پہنچ گئے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ اسکردو، ناران، کالام اور سوات میں بھی آسمان سے روئی کے گالے برس پڑے۔


ای پیپر