فوٹو بشکریہ فیس بک

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان متوقع
06 جنوری 2019 (10:45) 2019-01-06

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ولی عہد اور وزیراعظم درمیان ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔


ای پیپر