کشمیر کے بہادر عوام کیلئے ہماری حمایت اٹل ہے:وزیر خارجہ
06 فروری 2020 (23:05) 2020-02-06

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کو دبا نہیں دبا سکتا۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا‘ پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اٹھائے گا ۔ کشمیر کے بہادر عوام کیلئے ہماری حمایت اٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیری عوام کے جذبے کو نہیں توڑا جا سکا، پھر 6 ماہ کا کرفیو آزادی کی پیاس کیسے بجھا سکتا ہے؟وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بات کرے گا۔ کشمیر کے بہادر عوام کے لیے ہماری حمایت اٹل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔


ای پیپر